Thursday, April 25, 2024

عبداللہ اوجلان کاترکی کے خلاف مسلح جدوجہدختم کرنے کا اعلان

عبداللہ اوجلان کاترکی کے خلاف مسلح جدوجہدختم کرنے کا اعلان
March 22, 2015
استنبول(ویب ڈیسک)کردلیڈرعبداللہ اوجلان نے جشن نوروز پرترکی کے ساتھ چالیس سال سے جاری  جنگ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کے کے پی کی جیل میں اسیرلیڈر عبداللہ اوجلان کی جانب سے یہ اعلان جشن نوروز کے موقع پرسامنے آیا۔ اوجلان نے کہا امن پسند لوگ ہیں ترکی کے خلاف اب ہتھیار نہیں اٹھائیں گے مگر ترکی بھی ہمیں تسلیم کرے۔ تیس لاکھ کے قریب کردعوام نے اس اعلان پرجنوبی ترکی کے شہر دیارباقر میں جشن نوروز کی تقریب میں جشن منایا۔ ترک حکومت نے دوہزارتیرہ کے شروع میں کردوں کے ساتھ اپنی کئی سالوں پر جاری جنگ کا حل طلب معاملہ نکالنے کی کوشش کی۔ جنگ میں چالیس ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔