Friday, April 26, 2024

عبدالقیوم کا نوازشریف کے عسکری حکام کے براہ راست نام لینے پر تحفظات کا اظہار

عبدالقیوم کا نوازشریف کے عسکری حکام کے براہ راست نام لینے پر تحفظات کا اظہار
November 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) انگریزی اخبار کے آرٹیکل میں ن لیگ کے اہم سینیٹر عبدالقیوم نے نوازشریف کی جانب سے عسکری حکام کے براہ راست نام لینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ن لیگ کے بیانیے کو گھر سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیا ن لیگ کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے نوازشریف کے بیانیہ کو مسترد کر دیا؟۔ انگریزی اخبار کے آرٹیکل  میں ن لیگ کے اہم سینیٹر عبدالقیوم نے نوازشریف کی جانب سے عسکری حکام کے براہ راست نام لینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عبدالقیوم کہتے ہیں مجاز حکام کے علاوہ کسی اور کی جانب سے مسلح افواج کے حاضر سروس افسران کا نام نہیں لیا جانا چاہیے۔ حاضرسروس افسران کا نام لینا ادارے کی ساکھ ختم کرنے کے مترادف ہے، پیشہ ورانہ مہارت میں ہماری فوج کسی سے پیچھے نہیں۔