Thursday, April 25, 2024

عبدالقادر نے کپتان اظہر علی اور ون ڈے ٹیم کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

عبدالقادر نے کپتان اظہر علی اور ون ڈے ٹیم کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا
August 31, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں مسلسل بدترین کارکردگی اور شکستوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور گگلی ماسٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ کپتان اظہرعلی کے ساتھ ساتھ ون ڈے کی پوری ٹیم کو بھی تبدیل کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا جس طرح کا کھیل یہ پیش کر رہے ہیں یہ ٹیم ون ڈے کیلئے نہیں تھی۔ انہوں نے کہا سلمان بٹ‘ عماد وسیم کو ون ڈے میں رکھنا چاہیے۔ سرفراز ہر میچ میں اچھی فائٹ کرتا ہے اور کھیل کے دکھاتا ہے۔