Saturday, April 20, 2024

عبدالعلیم خان کیلئے بی کلاس کی منظوری دے دی گئی

عبدالعلیم خان کیلئے بی کلاس کی منظوری دے دی گئی
March 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) عبدالعلیم خان کیلئے بی کلاس کی منظوری دے دی گئی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عبدالعلیم خان کے لئے بی کلاس کی منظوری دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جیل حکام کو علیم خان کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت  جاری کی گئی ۔ علیم خان کو بی کلاس  کی سہولیات پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے تحت دی گئیں ۔ سہولیات میں بستر ، ٹی وی ، اخبار  ، میز  کرسی ، گھر کا کھانا شامل ہے ۔ علیم خان آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور آف شور کمپنیز اسکینڈل میں  جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں ہیں ۔