Monday, May 6, 2024

عبدالعلیم خان کا نجی کاروبار کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

عبدالعلیم خان کا نجی کاروبار کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
August 27, 2018
لاہور (92 نیوز) نامزد سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے نجی کاروبار کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں بطور وزیر حلف لینے سے پہلے اپنے تمام عہدوں سے مستعفی ہو چکا ہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی تمام کمپنیوں کی چیف ایگزیٹوشپ اور ڈائریکٹرشپ سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔