Friday, May 17, 2024

عبدالشکور شاد کا گیس بحران کا ذمہ دار حماد اظہر کو ٹھہراتے ہوئے برطرفی کا مطالبہ

عبدالشکور شاد کا گیس بحران کا ذمہ دار حماد اظہر کو ٹھہراتے ہوئے برطرفی کا مطالبہ
December 23, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گیس کا بدترین بحران، پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کیخلاف پھٹ پڑے۔

ایم این اے عبدالشکور شاد نے گیس بحران کا ذمہ دارحماد اظہر کو ٹھہراتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی سے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، جمیل احمد خان اور راجہ اظہر بھی کراچی گیس بحران پر حماد اظہر سے نالاں ہیں۔

جمیل احمد خان نے گیس قلت کے خلاف قومی اسمبلی کے فلور پر احتجاج کا اعلان کردیا۔