Sunday, September 8, 2024

عبدالستار ایدھی کے کام کو آگے بڑھانا اعزاز کی بات ہوگی : پرویز خٹک

عبدالستار ایدھی کے کام کو آگے بڑھانا اعزاز کی بات ہوگی : پرویز خٹک
July 10, 2016
کراچی(92نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کہتے ہیں عبدالستار ایدھی کے کام کو آگے بڑھانا اعزاز کی بات ہوگئی  صوبے میں ایدھی کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی ایدھی ویلیج میں عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا ایدھی جیسا کام کرنے والا شخص کوئی اور نہیں ہوسکتا ۔ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا میں ایدھی کے مشن کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور ان کے کام میں حصہ لینے کو اعزاز کی بات قرار دیا۔ وزیر اعلی کے پی کے کے ساتھ سپیکر اسد قیصر ، صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی  رکن قومی اسمبلی عارف علوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔