Sunday, September 8, 2024

عبدالستار ایدھی کی مغفرت کیلئے چرچوں میں بھی خصوصی دعائیں

عبدالستار ایدھی کی مغفرت کیلئے چرچوں میں بھی خصوصی دعائیں
July 10, 2016
  لاہور(92نیوز)بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی خالق حقیقی سے جا ملے لیکن ہر رنگ ، نسل اور مذہب کے پاکستانیوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔ ۔ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی مسیحی برادری نے یوم دعا منایا اور چرچوں میں خصوصی دعائیں کروائی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوئے جس میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی سب نے ملکر انسان دوست عبدالستار ایدھی کیلئے دست دعا بلند کیا ۔ رنگ ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر ہر انسان کی خدمت کیلئے دن رات ایک کردینے والے ایدھی کے چاہنے والوں نے ان کی خدمات کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ان کا عظیم مشن جاری رہے گا۔ مسیحی برادری نے کہا کہ آج عبدالستار ایدھی کی زندگی سے سبق سیکھنے کی ضرور ت ہے جن کی زندگی کا مقصد صرف انسانی خدمت تھا۔