Sunday, September 8, 2024

عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیساتھ ہمدردی ہم سب کیلئے مثال ہے : جان کربی

عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیساتھ ہمدردی ہم سب کیلئے مثال ہے : جان کربی
July 12, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی حکومت کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے ساتھ ہمدردی اور عاجزی ہم سب کے لیے مثال ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کے عظیم خدمت گار تھے۔ ان کی وفات پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ ایدھی کی وفات پر ان کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے مذہب‘ طبقات اور شہریت سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی تمام زندگی انسانیت کی بے لوث خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔