Sunday, September 8, 2024

عبدالستار ایدھی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

عبدالستار ایدھی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
July 9, 2016
کراچی(92نیوز)مسیحائے انسانیت عبدالستار ایدھی  کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔سپردخاک کرنے سے پہلے انہیں رینجرز کے پروٹوکول میں ایدھی ویلیج پہنچا یا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق  مسیحائے انسانیت عبدالستار ایدھی  کوسپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ان کے جسد خاکی کو رینجرز کو پروٹوکول میں ایدھی ویلیج پہنچا یا گیا ۔ تدفین کے موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ، فیصل ایدھی ،قیوم سومرو سمیت سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد اور رینجرز کے جوان موجود تھے ۔ مولانا عبدالستار ایدھی کو سپرد خاک کرنے کے بعد مولانا عبدالستار نیازی جنہوں نے ان کی نمازجنازہ پڑھائی تھی انہوں  نےقبرپر اجتماعی دعا بھی کرائی جبکہ رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔