Saturday, May 11, 2024

عبدالرزاق اور اظہر محمود نے عمران خان کو پسندیدہ آل راؤنڈر قرار دیدیا

عبدالرزاق اور اظہر محمود نے عمران خان کو  پسندیدہ آل راؤنڈر قرار دیدیا
May 7, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ کے دو بہترین آل راؤنڈرز عبدالرزاق  اور اظہر محمود نے  عمران خان کو اپنا پسندیدہ آل راؤنڈر قراردیدیا۔

پی سی بی ڈریم پیئر پراجیکٹ  میں  پاکستان کرکٹ کے دو بہترین آل راؤنڈرز عبدالرزاق اور اظہر محمود نے اپنے پسندیدہ آل راؤنڈرز میں سابق کپتان عمران خان کو سرفہرست رکھا،عبدالرزاق کاکہنا تھا  ہمیشہ عمران خان کو اپنا آئیڈیل سمجھا انہوں نے جاوید میانداد کو اپنا بیٹنگ پارٹنربنانے کی خواہش ظاہرکی ۔

اظہر محمود کاکہنا تھا انہوں نے عمران خان کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی ،اظہر محمود بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے بھی متاثر ہیں ۔

اظہر محمود نے کیرئیر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں39 اورایک روزہ میچوں میں 139شکار کیے ۔میچ ونر  سمجھے جانیوالے اظہر محمود نے ون ڈے میں1521رنز بھی بنارکھے ہیں  ۔

عبدالرزاق بھی شاندار ریکارڈ کے حامل ہیں،فتح گر عبدالرزاق نے ٹیسٹ میں100،ون ڈے میں 269اور ٹی20میں بیس وکٹیں حاصل کررکھی ہیں،انہوں نے اپنی بیٹنگ سے کئی مواقع پر پاکستان کی جیت میں اہم کردارادا کیا،انہوں نے ون ڈے میں 5080رنز بنائے۔