Tuesday, April 23, 2024

عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل سے برآمد ہونے والا نوجوان مظفرگڑھ میں قتل

عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل سے برآمد ہونے والا نوجوان مظفرگڑھ میں قتل
July 18, 2015
مظفرگڑھ (92نیوز) بلوچستان کے سابق وزیر عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل سے برآمد ہونے والے نوجوان کو مظفرگڑھ میں گھر پہنچنے پر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول نوجوان کے ورثاءنے الزام لگایا ہے کہ سابق وزیر کے بیٹے اور اس کے ساتھیوں نے ہمارے بیٹے کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ دریں اثنا ورثاءنے مقتول کی لاش کچہری چوک پر رکھ کر احتجاج کیا۔