Friday, March 29, 2024

عبدالحکیم بلوچ پی پی میں شامل

عبدالحکیم بلوچ پی پی میں شامل
September 24, 2016
کراچی(92نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ ن میں جمہوریت نہیں ، چھوٹے صوبوں کو حقوق نہیں دیئے جاتےاس لئے آج اپنی نشست سے بھی مستعفی ہورہا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ  آج چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی  ہے جس کے بعد میں نے پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ عبدالحکیم بلوچ این اے 258 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔