Saturday, May 18, 2024

عبدالحمید عدم کا آج یوم وفات منایا جارہا ہے

عبدالحمید عدم کا آج یوم وفات منایا جارہا ہے
March 10, 2020
لاہور ( 92 نیوز) اردو کے بڑے شاعر عبدالحمید عدم  کا آج یوم وفات ہے۔اردو زبان کے رومانوی شاعر نے10 مارچ1981ء میں وفات پائی۔ اردوئے معلی کے خادم بے بدل عبدالحمید عدم گوجرانوالہ کے گاؤں تلونڈی موسیٰ میں 10 اپریل 1910 کو پیدا ہوئے، عدم نے میٹرک اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ لاہور سے پاس کیاجبکہ نوکری ملٹری اکاؤنٹس میں اور شادی عراق میں کی۔ عدم نے شاعری کے کئی مجموعات سپرد قلم کئے ، انہوں نے عمر خیام کی رباعیات کا ترجمہ بھی کیا۔ رومانوی غزلوں کی وجہ سے عدم نے اس وقت شہرت کمائی جب اردو شاعری کے ملک میں حفیظ جالندھری،جوش ملیح آبادی اور اختر شیرانی کا سکہ رائج تھا۔