Tuesday, May 14, 2024

وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹادیا، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہونگے

وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹادیا، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہونگے
March 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا، نئے وزیرخزانہ کے طور پر حماد اظہر کے نام کا اعلان کردیا گیا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کردی۔

سینیٹر شبلی فراز کا پروگرام ہوکیا رہا ہے کے دوران کہنا تھا عبدالحفیظ شیخ کو ہٹانے کی بنیادی وجہ مہنگائی بنی، چند روز کے دوران مزید وزارتوں میں بھی ردوبدل ہوگا تاہم کس کس کو تبدیل کیا جارہا ہے اس بارے میں نہیں جانتا۔

حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا فخر ہے وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ کا اضافی چارج سونپا ہے۔