Thursday, April 25, 2024

عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کا شبہ ، 10 ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کر دیا گیا

عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کا شبہ ، 10 ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کر دیا گیا
March 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کے شبہ میں 10 ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کر دیا گیا۔ متاثرہ ڈاکٹروں میں آر ایم او، پی جی اور ہاوس آفیسر شامل ہیں۔ عباسی اسپتال نے ڈاکٹروں کو اسکریننگ کے لئے ریفر کر دیا۔ ڈاکٹروں کی اسکریننگ کے بعد مزید ٹیسٹ کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈاکٹروں کو گھروں میں آئسولیٹ ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔