Friday, May 17, 2024

عباسی شہید اسپتال کراچی سے نومولود  اغواء

عباسی شہید اسپتال کراچی سے نومولود  اغواء
July 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں نومولود بچے اغوا کار گروہ کا آسان ہدف بن گئے  ، عباسی شہید اسپتال  میں نومولود  اغوا ہوگیا ، رواں سال 31 بچے اغوا  اور لاپتہ ہوچکے ہیں۔ نومولود بچے  اغواء کاروں کا آسان ہدف بن گئے ، سرکاری اسپتال میں نومولود کے اغواء کی ایک اور واردات سامنے آگئی ،  عباسی شہید اسپتال سے پیر کو نومولود بچہ اغواء ہوگیا ، انتظامیہ، پیرا میڈیکل اور سیکورٹی اسٹاف کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ کورنگی کی رہائشی صائمہ بچے کو چیک اپ کیلئے اسپتال لائی  ، خاتون کو اکیلا پاکر گروہ کے کارندے آئے اور بچے کی تعریف شروع کردی ، ملزمان نے بچے کو گود میں اٹھایا، گھمایا، پھرایا اور اچانک رفو چکر ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گروہ کی خواتین بھی واضح دکھائی دے رہی ہیں۔ روشنی ہیلپ لائن کے صدر محمد علی نے اہم انکشاف  کیا کہ   نومولود بچوں کو اغواء کے بعد بے اولاد جوڑوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی یہاں سے کئی نومولود بچے اور بچیاں اغواء ہوچکی ہیں تاہم پولیس نے خاموش تماشائی سے زیادہ کردار ادا نہیں کیا۔ رواں برس اب تک 31 بچے اغواء اور لاپتہ ہوچکے ہیں۔