Thursday, April 25, 2024

عباسی بادشاہت دور میں تعمیر قلعہ دین گڑھ اپنی پہچان کھونے لگا

عباسی بادشاہت دور میں تعمیر قلعہ دین گڑھ اپنی پہچان کھونے لگا
January 3, 2020
 یزمان (92 نیوز) عباسی بادشاہت دور میں تعمیر قلعہ دین گڑھ اپنی پہچان کھونے لگا۔ سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے قلعہ میں نئے سال کا جشن بھی منایا گیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں نئے سال کے جشن کو بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اسی کیساتھ یزمان کے نوجوانوں نے اس دن کو چولستان کے سنگم میں واقع عباسی بادشاہت دور میں تعمیر ہونے والے قلعہ دین گڑھ میں منا کر پوری دنیا  کے سیاحوں کو  سیاحت کے لئے چولستان آنے کی دعوت دے دی۔ نوجوانوں نے یزمان سے تقریبا 50 کلومیٹر دور قلعہ دین گڑھ کا سفر سائکلوں پر طے کیا اور وہیں کیمپ لگائے۔ محکمہ اثار قدیمہ کی غفلت کے باعث قلعہ اپنی شان وشوکت کھو بیٹھا ہے۔ حکومت اگر اسکی طرف توجہ دے تو یہ خوبصورت قلعہ سیاحت کے فروغ کا سبب بن سکتا ہے۔ صحرائے چولستان میں تعمیر ہونے والا صدیوں پرانا قلعہ فن تعمیر کا شہکار بھی ہے۔