Thursday, April 25, 2024

عامرخان امریکی باکسر کرس الجیری کو ہرا کر ویلٹر ویٹ چیمپئن ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب، اگلا ہدف فلائیڈمے ویدر ہے: پاکستانی نژاد باکسر

عامرخان امریکی باکسر کرس الجیری کو ہرا کر ویلٹر ویٹ چیمپئن ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب، اگلا ہدف فلائیڈمے ویدر ہے: پاکستانی نژاد باکسر
May 30, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں کھیلے جانیوالے ویلٹر ویٹ کیٹیگری باکسنگ مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکا کے کرس الجیری کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر لیا۔ عامر خان کو بارہ راو¿نڈز کے بعد متفقہ طور پر فاتح قرار دیا گیا۔ اٹھائیس سالہ عامر خان کو ویلٹر ویٹ کیٹیگری کے اس مقابلے کےلئے پہلے سے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ کرس الجیری نے بھی ان کا جم کر مقابلہ کیا تاہم عامر خان ایک سو پندرہ، ایک سو تیرہ، ایک سو سترہ، ایک سو گیارہ، ایک سو سترہ، ایک سو گیارہ کے سکور سے فاتح قرار دیئے گئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ان کی فتوحات کی تعداد اکتیس ہو گئی ہے جبکہ وہ تین مقابلے ہارے ہیں۔ مقابلے کے بعد عامر خان نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کچھ غلطیاں کیں لیکن وہ نتیجے سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کا اگلا ہدف امریکا کے ناقابل شکست فلائیڈ مے ویدر ہیں۔