Friday, April 26, 2024

عامر کی مخالفت نہیں کی اگر پی سی بی اسے کھلانا چاہتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہوناچاہئے

عامر کی مخالفت نہیں کی اگر پی سی بی اسے کھلانا چاہتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہوناچاہئے
December 19, 2015
لاہور(92نیوز)یونس خان کہتے ہیں عامر کی مخالفت نہیں کی  اگر پی سی بی چاہتی ہے تو کھلائے کسی کو اعتراض نہیں ہو نا چاہئے عزت پر سمجھوتا نہیں کرتا کسی کے انڈر نہیں کھیل سکتا۔ تفصیلات کےمطابق یونس خان فیلڈ میں ہوں یا فیلڈ سے باہر بات ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں  فاسٹ بولر محمد عامر کے کھلائے جانے پر بولے کہ اگر پی سی بی چاہے تو ضرور کھلائے یونس  خان کا کہنا تھا کہ  پی ایس ایل ایک اچھی کاوش ہے ۔بھارت سمیت تمام کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہو نا چاہئے۔ لگے ہاتھوں یونس نے دل کی بات بھی کہے دی کہا کہ کسی کے انڈر نہیں کھیل سکتا ساتھ ہی کہہ ڈالا کہ مصباح اور پی سی بی سمیت کسی سے ناراض نہیں ۔