Thursday, April 18, 2024

عامر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت، کھلاڑیوں کے علاوہ بہت سے لوگوں کو فاسٹ بائولر پر تحفظات ہیں: مصباح الحق کا ردعمل

عامر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت، کھلاڑیوں کے علاوہ بہت سے لوگوں کو فاسٹ بائولر پر تحفظات ہیں: مصباح الحق کا ردعمل
December 24, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) فاسٹ باؤلر محمد عامر کی فٹنس کیمپ میں شمولیت پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔ کہتے ہیں عامر کی شمولیت بطور کپتان ان کے لیے بہت مشکل ہے۔ کھلاڑیوں کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں کو فاسٹ باؤلر پر تحفظات ہیں۔ محمد عامر کی پی سی بی کے فٹنس کیمپ میں شمولیت پر مصباح الحق نے بھی لب کھول دیئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مصباح نے کہا کہ عامر کی شمولیت ان سمیت کرکٹ بورڈ کے لئے مشکلات کا باعث بنے گا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عامر کی شمولیت پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے بھی تحفظات ہیں جنہیں دور نہیں کیا گیا۔ محمد عامر کے معاملے پر کھلاڑی اور آفیشلز تو ایک طرف، کرکٹ کے شائقین کی رائے بھی تقسیم نظر آتی ہے اور سزا کاٹنے کے باوجود عامر کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔