Saturday, May 4, 2024

عامر کی شمولیت سے مسائل کھڑے ہوئے، یاسر شاہ کا بی سیمپل نہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے  : وقاریونس

عامر کی شمولیت سے مسائل کھڑے ہوئے، یاسر شاہ کا بی سیمپل نہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے  : وقاریونس
January 4, 2016
  لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کافٹنس کیمپ لاہور میں جاری ہے ہیڈکوچ وقاریونس کاکہناہےکہ عامرکی شمولیت سےمسائل کاسامناضرورہوا،مگرہمیں سب کو ساتھ لیکرچلناہے امیدہےکہ اپناٹارگٹ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوجائیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  لیگ اسپنر یاسر شاہ کا  بی سیمپل   نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وقاریونس نےکیمپ کے13ویں روزمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ اظہرعلی اورمحمدحفیظ کابائیکاٹ اوربعدازاں 8کھلاڑیوں کوقائداعظم ٹرافی کےلیےریلیزکرنامقاصدکےحصول میں رکاوٹ ضرور ہے،لیکن ہم نےاپنی محنت جاری رکھی اورجاری رکھیں گے۔ وقاریونس نےکہاکہ محمدعرفان کی قربانی دیکرمحمدعامرکوشامل نہیں کیاگیا،عرفان ہماری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلاننگ کاحصہ ہیں۔ فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں نےتین تین کےگروپ میں ٹارگٹ رننگ اورٹارگٹ تھرو کی پریکٹس کی تاکہ ٹی ٹوئنٹی کی پہچان پاورہٹنگ کےمعیارتک پہنچاجاسکے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے لیگ اسپنر کا بی سیمپل نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔