Thursday, May 16, 2024

عامر ، وہاب اور حسن علی کو کنٹریکٹ نہ دینا مشکل فیصلہ تھا ، مصباح الحق

عامر ، وہاب اور حسن علی کو کنٹریکٹ نہ دینا مشکل فیصلہ تھا ، مصباح الحق
May 13, 2020

لاہور ( 92 نیوز) چیف سلیکٹر  و ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عامر، وہاب ریاض  اور حسن علی کو کنٹریکٹ نہ دینا مشکل فیصلہ تھا،  حسن علی ابھی کھیلنے کے لیے تیار نہیں ان کا فٹنس کا مسئلہ ہے ہم حسن علی کو اسپورٹ کریں گے۔

مصباح الحق نے لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  حسن علی میڈیکل کلیئر تھے اس لیے پی ایس ایل میں کھیلے،  انہیں  بیک انجری کا مسئلہ  دوبارہ  شروع ہوگیا،  حسن علی کا ابھی نہیں علم  کب تک فٹ ہو ،  حسن علی محنتی لڑکا ہے ۔

ہیڈ کوچ و چی سلیکٹر نے کہا کہ سرفراز احمد تینوں فارمیٹ کے لیے دستیاب ہیں، رضوان اس وقت ٹیم میں ہیں لیکن دوسرا انتخاب سرفراز ہی ہیں،  جہاں بھی ہمیں سرفراز کی ضرورت محسوس ہوگی وہاں سرفراز کو شامل کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور حفیظ سنٹرل کنٹریکٹ میں نہیں لیکن ان کی جہاں ضرورت ہوگی ان کا ضرور ٹیم میں شامل کریں گے ، سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے ضروری نہیں ہے کہ کھلاڑی کو تینوں فارمیٹ میں کھیلنا ہو، معاوضے کے حوالے سے بورڈ بہتری کی جانب جانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  سنٹرل کنٹریکٹ انٹرنیشنل میچز کے لیے ہوتا ہے،  سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد ہم وہ رکھ رہے کہ کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضا ہو، سنٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کی وجہ یہ ہے کہ  کھلاڑی زیادہ سے زیادہ پرفارمنس دیں  ، پلیئرز جتنے زیادہ ہوتے جائیں گے اتنا مقابلہ کم ہوتا جائے گا۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر نے بتایا کہ بابر اعظم ٹاپ کلاس پرفارمر ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ان کو لے کر چلیں ، بابر اعظم کے ساتھ لمبے عرصے کی پلاننگ ہے ۔