Thursday, May 2, 2024

عامر لیاقت حسین کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

عامر لیاقت حسین کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
September 16, 2018
کراچی(92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، وہ وقت سے پہلے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچے، دیر تک گاڑی میں بیٹھ کر انتظار کرتے رہے، پھر واپس چلے گئے ۔ عامر لیاقت بن گئے بن بلائے مہمان بن کر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پہنچے مگر سکیورٹی اہلکاروں نے اندر نہ جانے دیا ۔ عامر لیاقت حسین گاڑی میں بیٹھ کر انتظار کرتے رہے ،صحافیوں کے سوال پرخودکوتسلی دی اور کہا کہ وقت سے پہلے پہنچ گیا ہوں ۔مجھےاندرجانے سے نہیں روکا گیا،نام چیک کرکے جانے دیں گے۔1 عمران خان کے وزیراعظم بننے کے کئی دن بعد مزارقائد پرحاضری کےسوال پرعامر لیاقت نے کہاکہ کہاکہ دیرآئے درست آئے۔ عامرلیاقت نے کہاکہ فاروق ستار کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کرے گی انہیں  کسی کی شمولیت سے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔عامرلیاقت  گاڑی  میں بیٹھے دیر تک اندرسے بلوائے کا انتظار کرتے رہے ،کوئی امید نظرنہ آئی تو واپس چلے گئے۔