Tuesday, May 14, 2024

عامر لیاقت حسین بھی اداکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کو تیار

عامر لیاقت حسین بھی اداکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کو تیار
February 3, 2021

اہور ( ویب ڈیسک ) عامر لیاقت حسین بھی اداکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کو تیار ہیں ، عامر لیاقت نے اداکاری میں ڈیبیو کا اعلان اپنے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر  کرتے ہوئے بتیا کہ وہ ٹیلی فلم ’’ بس کورونا‘‘ کے سیٹ پر موجود ہیں، ان کی فلم گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بلائی جا رہی ہے جو جلد نجی چینل پر  نشر ہو گی ۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین مختلف نجی چینلز  پر  سیاسی ٹاک شوز ، گیم شوز  سمیت خصوصی ٹرانسمیشنز کر چکے ہیں جب کہ وہ پی ٹی آئی کے منتخب رکن قومی اسمبلی بھی ہں ۔

گزشتہ برس دسمبر میں عامر لیاقت کی جانب سے دوسری شادی کے عوامی سطح پر اعتراف کے ٹھیک دو سال بعد اب ان کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی تھی کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔