Thursday, March 28, 2024

عامر خان آج آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کا مقابلہ کریں گے

عامر خان آج آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کا مقابلہ کریں گے
July 12, 2019
جدہ ( 92 نیوز)باکسنگ شائقین ہو جائیں تیار، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  آج سعودی رب کے شہر جدہ میں  آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔ کنگ آف رنگ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان رنگ میں اترنے کے لیے  تیار جب کہ  شائقین انکی فائٹ  دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ااج سعودی عرب کے شہر جدہ میں ان ایکشن ہوں گے جہاں انکا مقابلہ آسٹریلیا کے باکسر بلی ڈب سے ہو گا۔ اس سے پہلے اسٹار باکسر کا مقابلہ بھارتی باکسرنیرج گوئیت سے ہونا تھا جو  حادثے میں زخمی ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ۔ عامر خان نے اپنی آخری فائٹ اپریل میں لڑی جہاں انہیں امریکی باکسرٹیرنس کریفورڈ  نے شکست دی تھی۔