Sunday, September 8, 2024

عامر خان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں 5ستمبر کو فردجرم عائد کی جائیگی

عامر خان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں 5ستمبر کو فردجرم عائد کی جائیگی
August 28, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنماعامرخان پردہشت گردوں کوپناہ دینےکےمقدمےمیں5ستمبرکوفردجرم عائدکی جائےگی۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم رہنماعامرخان کوکراچی میں انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا،پولیس نےعامرخان کےخلاف چالان پیش کیاتوعدالت نےاستفسارکیاکہ چالان میں کتنےجوابدارہیں،جس پربتایاگیاکہ ملزم منہاج قاضی،رئیس ماما،شہزادملا،اعجازنیازی اور عمران نعیم بھی شامل ہیں،چالان میں تحریرکیاگیاکہ عامرخان نائن زیروکاسیکورٹی انچارج تھا،اس نےنائن زیروپرسزایافتہ خطرناک دہشت گردوں کوپناہ دےرکھی تھی۔ عدالت نےکیس کی سماعت پانچ ستمبرتک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پرعامرخان پر فردجرم عائدکی جائےگی۔