Sunday, May 12, 2024

 عامر خان نےٹوئٹر پر اپنی اوراہلیہ کی تصویر شیئر کرکےسازشی تھیوریوں کو بند کردیا

 عامر خان نےٹوئٹر پر اپنی اوراہلیہ کی  تصویر شیئر کرکےسازشی تھیوریوں کو بند کردیا
January 1, 2017

 لندن(92نیوز)پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان کی گھریلو لڑائی میں نیا موڑ آگیا۔عامر خان نے سال نو پر ٹویٹر پر اپنی اوراہلیہ کی تازہ تصویر شیئر کرکےساتھ چلنے کا پیغام دے دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق دوہزار سولہ کاآخری ماہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے لیے انتہائی ناخوشگوار گزرا۔بہو اور سسرال کے جھگڑے میں عامر خان فٹبال بن کررہ گئے تھے۔عامر خان نے ٹویٹر پر سب کو اپنے اور خاندان کی طرف سے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے خاندان اور اہلیہ کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ عامر خان نے نئے سال کے ٹویٹ کے ساتھ  فریال کے ساتھ تازہ تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں دونوں انہتائی خوش نظرآ رہے ہیں۔