Friday, April 26, 2024

عام قیدیوں کی بھی علاج کیلئے عدالت کے دروازہ پر دستک

عام قیدیوں کی بھی علاج کیلئے عدالت کے دروازہ پر دستک
November 22, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) عام قیدیوں نے بھی علاج کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ نوازشریف کے بعد جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ آنکھوں کے علاج کی اجازت دینے سے متعلق قیدی کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہے۔ عدالت نے وزارت انسانی حقوق کو صوبوں سے بیمار قیدیوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے بھی جواب طلب کرلیا۔