Thursday, April 25, 2024

عام انتخابات2018 ، پریذائڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 پر بنائیں گے

عام انتخابات2018 ، پریذائڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 پر بنائیں گے
July 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات 2018 کے نتائج بھیجنے سےمتعلق الیکشن کمیشن نے طریقہ کار طے کر لیا۔ پریذائڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 پر بنائیں گے۔ غیرحتمی، غیرسرکاری نتیجہ پولنگ اسٹیشن پر چسپاں کیا جائے گا۔ 92 نیوز کو پریذائڈنگ افسران کےلئے تیار کردہ ہدایات موصول ہو گئیں۔ ملک بھر کے 85 ہزار پریذائڈنگ افسران کو آئندہ ہفتے یہ ہدایات بھجوائی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائڈنگ افسران امیدواروں کے ایجنٹس کے سامنے گنتی اور نتیجہ مرتب کرینگے۔ فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط کرائے جائیں گے۔ اگر کوئی پولنگ ایجنٹ نتیجہ پر دستخط نہیں کریگا تو پریذائڈنگ افسر الیکشن کمیشن کو تحریری وجوہات بھجوائے گا۔ فارم 46 پر استعمال ،بچ جانے والے بیلٹ پیپرز کا ریکارڈ درج کیا جائے گا۔ پریذائڈنگ افسران روایتی اور ٹیکنالوجی دونوں ذرائع کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائڈنگ افسران متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ پولنگ اسٹیشن پر چسپاں کرنے کا پابند ہوگا۔ پریذائڈنگ افسران فارم 45،بیلٹ پیپرز کے سیل تھیلے،انتخابی مواد ریٹرننگ افسران کو جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ پریذائڈنگ افسران کی غلطی کو ریٹرنگ افسر درست کرنے کا مجاز ہو گا۔