Friday, March 29, 2024

عام انتخابات کے بعد فاٹا میں بلدیاتی انتخابات بھی کرائےجائیں گے : سرتاج عزیز

عام انتخابات کے بعد فاٹا میں بلدیاتی انتخابات بھی کرائےجائیں گے : سرتاج عزیز
March 2, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)وفاقی کابینہ نے 5 برس میں فاٹا کو  خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی منظوری دیدی۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز  کہتے ہیں کہ عام انتخابات کے بعد فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ دس برس تک فاٹا کو تحفظ شدہ  پیکج دیا جائے گا،321 ارب روپے اضافی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کابینہ اجلاس کے بعد وزارت خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز  نے فاٹا کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی نے فاٹا کی ساتوں ایجنسیوں ، چھ فرنٹیئر ریجنز کا دورہ کیا اور 3500 قبائلی ملکوں سے مشاورت کی۔ دس برس تک فاٹا کو تحفظ شدہ  پیکج دیا جائے گا، عام انتخابات کے بعد فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا کہناتھاکہ قبائلی علاقہ جات میں رواج ایکٹ کے تحت فاٹا کے رسم و رواج کو محفوظ کیا جائے گا۔ قبائلی علاقہ جات کے حوالے سے بنیادی انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے۔ مشیرخارجہ نے بتایا کہ ترقیاتی و انتظامی کاموں کی نگرانی کے لئے فاٹا کی گورننس کونسل کی تشکیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کی حدود  کو فاٹا تک بڑھایا جائے گا۔ لیوی میں 20ہزار اہلکاربھرتی کئے جائیں گے۔