Saturday, May 11, 2024

عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، کارکن باہمی اختلافات بھلا کر تیاری کریں، بلاول

عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، کارکن باہمی اختلافات بھلا کر تیاری کریں، بلاول
July 29, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا، عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں کارکن باہمی اختلافات بھلا کر انتخابات کی تیاری کریں۔

بلاول بھٹو نے سندھ سے ارکان قومی وسندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا، بچے بچے کو پتہ چل گیا تبدیلی کا اصل چہرہ تباہی ہے۔

انہوں نے کہا، پیپلزپارٹی ہی مسائل حل کرسکتی ہے، پی ٹی آئی کی شکل میں نئی ایم کیو ایم آرہی ہے۔ ایسے میں کراچی کے لوگوں کی مدد ضروری ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، کراچی سے کشمیر تک سلیکٹرز کو بھگانا ہے کشمیر میں دھاندلی کے باوجود مقابلہ کیا اور جیتے بھی ہیں۔