Friday, April 26, 2024

عام انتخابات میں کارکنوں کو مشتعل کرنے والے ایم این اے ذوالفقار بھٹی کی ضمانت منسوخ

عام انتخابات میں کارکنوں کو مشتعل کرنے والے ایم این اے  ذوالفقار بھٹی کی ضمانت منسوخ
September 3, 2018
سرگودھا( 92 نیوز) عام انتخابات میں کارکنوں کو مشتعل کرنے اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کے کیس میں سرگودھا کی عدالت نے لیگی ایم این اے ذوالفقار بھٹی سمیت تمام افراد کی ضمانتیں منسوخ کردیں، فیصلے کےبعد لیگی ایم این اے 10ساتھیوں سمیت عدالت سے فرار ہوگیا۔ سرگودھا کی انسداددہشتگردی عدالت میں عام انتخابات میں کارکنوں کو مشتعل کرنے اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لیگی ایم این اے ذوالفقار بھٹی سمیت تمام افراد کی ضمانت منسوخ کر دی، ذوالفقار بھٹی فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہی 10 ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔ عدالت نے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔