Thursday, May 2, 2024

عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی !!! الیکشن کمیشن نے آر اوز کی مدد کی: عمران خان

عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی !!! الیکشن کمیشن نے آر اوز کی مدد کی: عمران خان
July 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پنجاب کے اندر مخصوص حلقوں میں نون لیگ کے کارکنوں نے اضافی بیلٹ پیپر وصول کئے۔ عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن نے آر آوز کی مدد کی، پنجاب کے اندر مخصوص حلقوں میں ووٹ بھیجے گئے۔ انکوائری کمیشن میں عبد الحفیظ پیرزادہ نے تمام تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ ابھی تک ٹیمپرنگ ہو رہی ہے، تھیلوں میں سیلز کھول کر ووٹوں کا ہیر پھیر ہو رہاہے، الیکشن میں آر اوز نے ن لیگ کی مدد کی۔ عمران خان نے کہا کہ نجم سیٹھی نے بھی کہا تھا کہ آخری نو روز میں ان کے پاس کوئی اختیارات نہیں تھے۔ الیکشن سے ایک ماہ پہلے ایک لاکھ ٹیچرز کو ریگولر کیا گیا، سیٹ اپ کو نیوٹرل نہیں کہا جا سکتا تھا۔