Friday, April 19, 2024

عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے 30رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی

عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے 30رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی
October 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے لمبی چوڑی کمیٹی قائم کر دی گئی ، 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ وزیردفاع پرویز خٹک نامزد کئے گئے ہیں ۔ کمیٹی کے 10 ارکان سینیٹ اور20 قومی اسمبلی سے لئے  گئے ، ن لیگ سےاحسن اقبال،رانا ثنااللہ،رانا تنویراورمرتضیٰ جاوید عباسی کمیٹی میں شامل ہیں ۔ عام انتخابات 2018میں دھندلی کے الزامات  کی تحقیق کے لیے قائم ہونے والی پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی کے 20 ارکان جبکہ 10 سینٹ ارکان  شامل ہیں، کمیٹی میں پرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری، فواد چوہدری ،طارق بشیر چیمہ، اعظم سواتی، عامر ڈوگر خالد مگسی،اختر مینگل، امین الحق ،اور غوث بخش مہر شامل ہیں ۔ ایاز صادق ، رانا تنویر ،احسن اقبال ، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا ثناء اللہ، مولانا عبد الغفور حیدری، سینیٹر محمد علی سیف، ،جاوید عباسی ،سرفراز بگٹی، نعمان وزیر خٹک بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ،نوید قمر، امیر حیدر ہوتی، مولانا عبدالواسع، ہدایت اللہ، اسد جونیجو، عثمان کاکڑ اور رحمن ملک بھی کمیٹی  میں شامل ہیں۔ کمیٹی انتخابات میں دھندلی الزامات کا جائزہ لے گی، پرویز خٹک کو کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے تاہم کمیٹی پہلے اجلاس میں کمیٹی چیئرمین کا فیصلہ کرے گی اور ٹی او آر بھی بنائے گی ۔