Friday, April 26, 2024

عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عوامی عدالت میں پیشیاں جاری

عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عوامی عدالت میں پیشیاں جاری
July 10, 2018
میلسی (92 نیوز) عوامی نمائندوں کی گزشتہ پانچ سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ سیاستدانوں کی اکثریت نے الیکشنز میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کیے۔ اس بار عوام ان سے حساب لینے کو تیار ہیں۔ کئی سیاستدان اپنے حلقوں کے عوام سے کھری کھری سن چکے ہیں اور متعدد کے ساتھ یہ سلسہ جاری ہے۔ میلسی میں محمود حیات ٹوچی ووٹرز کے ہتھے چڑھ گئے ، نوشہروفیروز میں  جی ڈی اے کے امیدوار عارف مصطفیٰ جتوئی اور مسرور جتوئی کو کھری کھری سنادی گئیں ۔ ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر ہونے پر غم وغصے سے بھرے ووٹرز نے چڑھائی کر دی۔ شہریوں نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پہلے زمینوں کو پانی دیں پھر ووٹ ملیں گے۔ قمبر کے مکینوں کا پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان بھی سامنے آ گیا۔ علاقہ مکینوں نے کہا پیپلزپارٹی کو ووٹ دے رہے ہیں  ، ایم پی اے سے بھی ملنے تک نہیں دیا جاتا ، امیدوار ہمارا کڑوا پانی پی کر دکھائے۔ ٹھری میرواہ کے باسیوں نےمسائل حل نہ ہونے پر الیکشن کا ہی بائیکاٹ کر دیا۔