Friday, April 26, 2024

عام انتخابات قریب آتے ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں میں اضافہ

عام انتخابات قریب آتے ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں میں اضافہ
July 3, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات قریب آتے ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں میں اضافہ ہو گیا ۔ بھارت اسرائیل امریکہ اور روس سے سائبر حملے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان میں انتخابی عمل کو نشانہ بنانے کےلیے بیرون ممالک میں پاکستان مخالف عناصر سرگرم ہو گئے۔ عام انتخابات 2018 کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ہیکرز کے ہر ماہ ایک ہزار سے زائد سائبر حملے ہو رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ کے اقدامات سے سائبر حملے تاحال ناکام رہا ہے۔ ماضی میں بھی پاکستان کے کئی اداروں کی ویب سائٹس ہیک ہو چکی ہیں۔ویب سائٹ پر سب سے زیادہ حملے بھارت اور اسرائیل کے ہیکرز کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ادھر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف کر چکے ہیں کہ عام انتخابات پر عالمی طاقتیں انتخابات سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔