Friday, April 26, 2024

عام انتخابات 2018 کی سمری صدر کوبھجوا دی گئی

عام انتخابات 2018 کی سمری صدر کوبھجوا دی گئی
May 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو عام انتخابات 2018 کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے سمری ارسال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صد رمملکت کو تین تاریخیں تجویز کی ہیں۔ سمری کے مطابق صدر پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے دفعہ 57(1) کے تحت عام انتخابات کی لئے 25 تا 27 جولائی 2018 کے درمیان کوئی بھی تاریخ مقرر کرے۔ صدر مملکت ان تاریخوں میں سے ایک دن الیکشن کرانے کا تعین کریں گے جس کے بعد یکم جون کو الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرنے کے لیے صدر سے منظوری لینے کا پابند ہے۔ 27 جولائی کو جمعہ ہونے کے سبب الیکشن ڈے ہونے کے امکانات کم ہیں۔