Saturday, May 18, 2024

عام انتخابات 2018 ، کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاریاں مکمل

عام انتخابات 2018 ، کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاریاں مکمل
August 6, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ الیکشن کمیشن نے 820 حلقوں کے امیدواروں کے نوٹیفکیشن تیار کر لئے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 12 حلقوں کے نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالتی سٹے والے حلقوں کی تفصیلات صوبائی الیکشن کمشنرز سے مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے17  حلقوں کے کیسز عدالتوں میں ہیں جبکہ عدالت نے بعض حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ پرویز خٹک کی کامیابی والے تین حلقوں کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیس کے فیصلے سے مشروط ہے۔ ذرائع کے مطابق کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن کی سمری منظوری کے لیے آج چیف الیکشن کمشنر کو پیش کیے جانے کا امکان جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالتوں سے فیصلوں کے بعد کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔