Thursday, April 25, 2024

عام انتخابات 2018، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

عام انتخابات 2018، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
June 29, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  2018 کے لیے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کے اضافے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اضافے کا فیصلہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ۔ 25 جولاٗئی کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ اضافے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ ادھر عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ۔ ہر حلقے کے پولنگ اسٹیشنز، پولنگ بوتھ کی تعداد کی تفصیلات درج ہیں ، ووٹرز کی تفصیل اور علاقے کا نام بھی موجود ہے۔ پولنگ اسکیم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی  ہے ، عام انتخابات 2018 آئندہ ماہ 25 تاریخ کو ہوں گے۔ عام انتخابات کا شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ عام انتخابات 2018 کے لئے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کے افسران کی تربیت کا فیصلہ بھی کر لیا۔ پاک فوج کے ٹرینرز کو 14 مختلف مقامات پر ٹریننگ دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے آرمی ٹرینرز کی تربیت کا شیڈول بھی تیار کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے 28 لیڈ ٹرینرز پاک فوج کے 1400 افسران کو تربیت فراہم کرینگے۔ انہیں انتخابی امور پر تربیت دی جائےگی۔ پاک فوج کے ٹرینرز کو 26 سے یکم جولائی تک تربیت دی جائے گی۔ پاک فوج کے ٹرینرز کو 14 مختلف مقامات پر ٹریننگ دی جائے گی۔ راولپنڈی ، کراچی،پنوں عاقل،کوئٹہ،خضدار میں ٹریننگ ہو گی۔ پشاور،ڈی آئی خان، لاہور، ملتان ، بھاولپور ، سرگودھا، سیالکوٹ، گجرانوالہ، منگلا میں بھی پاک فوج کے جوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کےمطابق  پرائذائڈنگ افسران کو دی جانے والی ٹریننگ پاک فوج کے ٹرینرز کو بھی دی جائے گی۔ پاک فوج کے 14 سو ٹرینرز بعد میں دیگر 2 لاکھ سے زائد فوجی جوانوں کو تربیت فراہم کرینگے۔