Wednesday, April 24, 2024

عام انتخابات 2018 ، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقوں سے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیئے

عام انتخابات 2018 ، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقوں سے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیئے
June 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات 2018 کے لیئےتحریک انصاف کے امیدواروں نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے پارٹی ٹکٹ ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرا دیئے۔ عام انتخابات 2018 کے لیئے اسلام آباد  کے حلقہ این اے 54  سے تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر نے پارٹی ٹکٹ ریٹرنگ آفیسر کو جمع کرا دیا۔ اسد عمر کا ٹکٹ ان کے سیکرٹری علی نے جمع کروایا ۔ایم ایم اے کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ جمع کروا دئیے۔حلقہ 53 اور 54 میں سے میاں اسلم نے اپنے پارٹی ٹکٹ جمع کروائے۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ٹکٹ جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے تینوں حلقوں سے ٹکٹ جمع کروا دئیے  ہیں۔ حلقہ این اے 52 سے راجہ خرم نواز ، حلقہ این اے 53سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور حلقہ این اے 54 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر نے بھی پارٹی ٹکٹ ریٹرنگ آفیسر کو جمع کروا دیا۔ حلقہ این اے 53 سے عمران خان کے متبادل امیدوار علی بخاری نے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے۔ حلقہ این اے 53 سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل اپنا پارٹی ٹکٹ جمع کروائیں گے۔