Thursday, April 25, 2024

عام انتخابات 2018 ، بلوچستان میں بڑی سیاسی جماعتوں میں انتخابی اتحاد

عام انتخابات 2018 ، بلوچستان میں بڑی سیاسی جماعتوں میں انتخابی اتحاد
June 29, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں سال 2018 کے انتخابات کے لئے سیاسی جماعتیں سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے ۔ سیاسی بیٹھکوں میں اتحاد بنتے نظر آر رہے ہیں۔ عام انتخابات میں بلوچستان میں بھی بڑی سیاسی جماعتیں انتخابی اتحاد بنارہی ہیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کا اتحاد اہم پشرفت ہے۔ بی این اپی مینگل اور پیپلز پارٹی نے حلقہ این اے 272 گودار لسبیلہ ،پی بی 49.50.51 پر سیٹ ٹو سیٹ ارجسمینٹ کر لی۔ پارٹی رہنماوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر حلقوں پر بھی انتخابی اتحاد کا امکان ہے۔ دوسری جانب صوبے میں بنے والی نئی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی بھی اپنے سیاسی منشور کے ساتھ میدان میں اتری ہے جو قلیل عرصے میں بڑی سیاسی جماعتوں کو کڑے مقابلے کا چیلنج دے رہی ہے۔ پارٹی رہنما حسنی ہاشمی نے کہا کہ نواجون ہی ہماری جماعت کا سرچشمہ ہے۔   بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے جمہوری عمل پروان چڑھ رہا ہے جو سیاسی پختگی کا بھی ثبوت ہیں۔