Thursday, April 25, 2024

عام انتخابات 2018، 30 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

عام انتخابات 2018، 30 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل
July 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات 2018 کیلئے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن نے 30 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی ہے۔ عام انتخابات کےلئے ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 6 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی ہے۔ 20 جولائی تک تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل مکمل کر لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی تین سرکاری پرنٹنگ پریسوں پر جاری ہے۔ سندھ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب کے بیلٹ پیپرز نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ پریس پر ، خیبرپختنونخواہ،اسلام آباد، فاٹا کے پرننٹنگ پریس کارپوریشن پر جبکہ پنجاب کے بیلٹ پیپرز پوسٹل پرنٹنگ پریس پر چھاپے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چھپائی کا کام الیکشن کمیشن حکام اور پاک فوج کی زیر نگرانی میں ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے 21 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپ رہا ہے۔