Tuesday, April 23, 2024

عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہو گئیں

عالیہ بھٹ شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہو گئیں
November 26, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ دوران شوٹنگ  گر کر زخمی ہو گئیں ۔ اطلاعات کے مطابق  فلم  برہماسترا کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ رسی پر چڑھ رہی تھیں کہ پاؤں پھسل جانے سے زمین پر آگئیں جس سے ان کی ٹانگ زخمی ہو گئی ۔ عالیہ بھٹ اسی فلم کی شوٹنگ کی ریکارڈنگ کے دوران اب تک دو مرتبہ زخمی ہو چکی ہیں ۔فلم برہماسترا  عالیہ کے  ساتھ امیتابھ بچن اور رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔