Friday, May 17, 2024

عالمی یوم خواہش پر بچوں نے اسٹاک ایکسچینج کا روایتی گھنٹہ بجایا

عالمی یوم خواہش پر بچوں نے اسٹاک ایکسچینج کا روایتی گھنٹہ بجایا
April 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) عالمی یوم خواہش کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز بچوں نے روایتی گھنٹہ بجاکر کیا ، انتظامیہ کی جانب سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔ عالمی یوم خواہش پر بچوں کی خواہش پوری ہوگئی  ، کراچی میں مہلک بیماریوں کا شکار بچوں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن روایتی گھنٹہ بجاکر کاروبار کا آغاز کیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو ڈیفالٹرلسٹ میں ڈال دیا

معصوم بچوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج آکر خوشی کا اظہار کیا ،  پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کا کہنا ہے یوم خواہش کےموقع پر خصوصی طور پر بچوں سے کاروبار کا آغاز کروایا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے بچوں کو تحائف بھی دیے گئے ۔ عالمی یوم خواہش ہر سال 29 اپریل کو منایا جاتا ہے ، اس دن کا آغاز 1980 میں اس وقت  ہوا جب ایک مہلک مرض میں مبتلا 7 سالہ بچے کرس گریسیس نے پولیس آفیسر بننے کی خواہش کی ۔ جب پولیس کے اعلیٰ افسران کے علم میں یہ بات آئی تو انہوں نے  کرس کو ایک دن کے لئے پولیس آفیسر بنا دیا ، جب یہ بات پھیلی تو بیمار بچوں کی خواہشیں پوری کرنے کے آئیڈیا کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور ایک وِش فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آیا۔ اس وقت دنیا بھر کے 48 سے زائد ممالک میں عالمی یوم خواہش  یعنی وِش ڈے منایا جاتا ہے ۔