Wednesday, April 24, 2024

عالمی یوم خواتین پر آرمی چیف کا پاکستانی خواتین کو خراج تحسین

عالمی یوم خواتین پر آرمی چیف کا پاکستانی خواتین کو خراج تحسین
March 8, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) عالمی یوم خواتین پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں کہا عالمی یوم خواتین پر آرمی چیف نے پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستانی خواتین انتہائی قابل تحسین ہیں۔ آرمی چیف نے کہا ہماری بہادر مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہماری قوم کا فخر ہیں۔ ہمارے شہداء کے خاندان، مسلح افواج میں خدمات انجام دینے والی خواتین قابل فخر ہیں۔