Saturday, May 11, 2024

عالمی یوم بحر سمندروں کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کاوشیں یقینی بنانے کادن ہے ، امیر البحر

عالمی یوم بحر سمندروں کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کاوشیں یقینی بنانے کادن ہے ، امیر البحر
June 8, 2020

کراچی ( 92 نیوز) آج عالمی یوم بحر منایا جا رہاہے ، عالمی یوم بحر کے موقع پر امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خصوصی پیغام میں کہا کہ  عالمی یوم بحر سمندروں کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے مربوط بین الاقوامی کاوشیں یقینی بنانے کا دن ہے ۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ سمندر انسانیت کی خوشحالی اور معاشی ترقی کا مشترکہ وسیلہ اور زمینی حیات کی بقاء کے لئے نا گزیر ہیں،پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ،دیرپا اور جدت پر مبنی طریقوں سے استعمال کے لئے سر گرم ہے۔

امیر البحر کا کہنا تھا کہ انسانی اور صنعتی فضلے،بحری جہازوں سےتیل کے رساؤ اور ماہی گیری کے ممنوعہ طریقوں کی روک تھام میں بھی پاک بحریہ بھرپور کردار اداکر رہی ہے۔