Friday, April 26, 2024

عالمی یوم ارض کی مناسبت سے واشنگٹن میں کانسرٹ اور ریلی، مختلف میوزک بینڈز کی پرفارمنس

عالمی یوم ارض کی مناسبت سے واشنگٹن میں کانسرٹ اور ریلی، مختلف میوزک بینڈز کی پرفارمنس
April 19, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) اگرچہ عالمی یوم ارض بائیس اپریل کو منایا جائے گا لیکن واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے اس حوالے سے کانسرٹ میں شرکت کر کے ماحولیاتی تبدیلیوں اور غربت کیخلاف اظہار یکجہتی کیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں کانسرٹ کا اہتمام عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بنک کے اجلاسوں کے موقع پر کیا گیا۔ اس موقع پر غربت وافلاس کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے حامی افراد نے نیشنل مال پر ایک ریلی کے بعد موسیقی کا مظاہرہ دیکھا۔ نکھری دھوپ میں ہونے والے کانسرٹ میں اشر، کامن، میری جے بلیج، فال آؤٹ بوائے، نو ڈاؤٹ کے علاوہ دیگر میوزک گروپس نے پرفارم کیا تو وہاں موجود ہزاروں افراد موسیقی کی دھنوں پر جھومتے اور رقص کرتے رہے۔ اشر جس کا پچھلے ماہ پاؤں کا آپریشن ہوا تھا سنہری رنگ کی کھونٹی کی مدد سے سٹیج پر آئے اور سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ سب گواہ رہنا کہ وہ آج کے دن کی محبت، امید، امن اور اجتماع کو کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔