Tuesday, April 16, 2024

عالمی کھیلوں کے اعزازات کا میلہ لارئیس دو ہزار پندرہ ایوارڈ چین میں سجا

عالمی کھیلوں کے اعزازات کا میلہ لارئیس دو ہزار پندرہ ایوارڈ چین میں سجا
April 16, 2015
شنگھائی (ویب ڈیسک) عالمی کھیلوں  کے اعزازت کا میلہ لارئیس چین میں سجا۔ سابقہ ٹینس سٹار لی نا اور روس کی فٹبال ٹیم کے کوچ فابیو کپیلو سمیت کئی سپورٹس سٹارز نے میلے میں شرکت کی۔ لارئیس دو ہزار پندرہ سپورٹس ایوارڈز کی تقریب شنگھائی گرینڈ تھیٹرمیں منعقد ہوئی۔ ٹینس کے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے لارئیس عالمی سپورٹس مین آف دا ائیراور جنزیبے ڈی بابا نے لارئیس ورلڈ سپورٹس وومین کا ایوارڈ جیت لیا۔ بہترین ٹیم کا ایورارڈ فٹبال کا عالمی تاج سجانے والی جرمنی کی ٹیم کے نام رہا۔ دو گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرنے والی چین کی لی نا لارئیس غیرمعمولی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔ ورلڈ بریک تھرو ایوارڈ ڈینئل ریکیارڈو کے نام رہا۔ سکائی ڈائیور ایلن یوسٹس کو ورلڈ ایکشن سپورٹ پرسن کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ جنوبی افریقہ کے رگبی پلئیر شالک برگر بہترین کم بیک پلئیر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔