Wednesday, April 24, 2024

عالمی کنونشن بھارت کو پابند کرتے ہیں کہ آبادی کا تناسب نہ بدلے ، اسد مجید خان

عالمی کنونشن بھارت کو پابند کرتے ہیں کہ آبادی کا تناسب نہ بدلے ، اسد مجید خان
August 13, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں آرٹیکل  میں کہا کہ  کئی عالمی کنونشن بھارت کوپابند کرتےہیں کہ آبادی کا تناسب نہ بدلے، امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں اسد مجید خان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کردیا۔ اسد مجید نے کہا کہ  خطہ سنگین تنازع کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، خود مختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیں گے، اقوام متحدہ ،امریکا اور عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہیے۔ امریکی ٹی وی کو انٹریو میں ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ  عالمی برادری  مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتی ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیر کی شناخت تبدیل کرنے کی کوشش کی  ہے جس سے خطہ سنگین تنازع کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ اسد مجید خان کا کہنا تھاکہ پاکستان بھارت سے جنگ نہیں چاہتا لیکن خود مختاری کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیں گے۔ پاکستانی سفیر  کا مزید کہنا تھاکہ  اقوام متحدہ اور امریکا خصوصاً صدر ٹرمپ کو  مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے  مداخلت کرنا چاہیےجس کا پاکستان خیر مقدم کرے گا۔ اسد مجید خان  نے بھی کہا کہ چین نے بھی بھارت کے یکطرفہ اقدام  کی مذمت کی  اور پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔